وزیر دفاع کی بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سے ملاقات۔

پاکستان،بنگلہ دیش مضبوط ثقافتی رشتوں سے منسلک ہیں،خواجہ آصف
08 جون 2017 (17:56)
0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش برادر اسلامی ممالک ہیں جو مضبوط ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں۔

انہوں نے یہ بات جمعرا ت کے روز اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن سے ملاقات میں کہی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔