سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافہ اور ہائوس رینٹ سیلنگ بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی ۔

سینیٹ،مالیاتی بل18-2017بارے قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات منظور
08 جون 2017 (17:52)
0

سینٹ نے جمعرات کے روز مالیاتی بل دو ہزار سترہ اٹھارہ کے بارے میں خزانے کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بیس فیصد اضافہ اور ہائوس رینٹ سیلنگ بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
سینیٹرز نے یہ تجویز بھی دی کہ کسانوں کیلئے پچاس ہزار روپے کے قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کی جائے اور تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد سے کم کرکے دس فیصد کیا جائے۔
انہوں نے بزرگ پنشنرز اور بیوائوں کے فائدے کیلئے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس، سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس، بہبود اور پنشنروں کے اکائونٹس پر شرح منافع دو فیصد تک بڑھانے کی بھی سفارش کی۔
ایوان کا اجلاس اب کل صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔