نوازشریف نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا جو گنجائش سے بہت کم ہے۔

08 جون 2017 (17:41)
0

وزیراعظم نواز شریف نے توانائی کے شعبے، علاقائی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی میں قازخستان سے پاکستان کے تعاون سے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز آستانہ میں قازخستان کے صدر نور سلطان بائیوف سے ملاقات میں کیا۔
وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا جو گنجائش سے بہت کم ہے۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ سربراہ اجلاس سے تعاون مستحکم ہوگا اور خطے کے عوام کی اقتصادی خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آستانہ میں ہیں جو آج شروع ہو رہا ہے۔
اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مکمل رکنیت دی جائے گی۔

 آستانہ میں اُزبکستان کے صدرShavkat Mirziyoyev سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اُزبکستان کے ساتھ معیشت ، توانائی، تعاون، روابط اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔


وزیراعظم نے باہمی مفاد پر مبنی دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
نواز شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، سامان کی آزادانہ نقل و حمل اور خدمات کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تجارتی پالیسیوں میں مناسب اصلاحات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔