نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف تخریبی کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے :وزیراعظم
08 جون 2017 (16:23)
0

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر قازخستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں۔وہ شنگھائی تعاون تنظیم کی اسٹیٹ کونسل کے سربراہوں کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو آج شروع ہو رہا ہے ۔
دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف تخریبی کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔