وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو معاملے کی چھان بین کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

سماجی ذرائع ابلاغ پر قابل اعتراض مواد پر نظر رکھنے کیلئے طریقہ کار وضع
08 جون 2017 (15:55)
0

سینٹ کو آج بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے سماجی ذرائع ابلاغ پر کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا ہے۔کریم احمد خواجہ اور دوسرے ارکان کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو معاملے کی چھان بین کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بعض عناصر سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے نفرت کے بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی سے متعلق ادارے اور نیکٹا کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظررکھنے کے لئے رابطے میں ہیں تاکہ ایک طریقہ کار وضع کیا جائے۔