سیکورٹی فورسز نے اس مہینے کے شروع میں تین روزہ کارروائی کے دوران خودکش حملہ آوروں سمیت بارہ خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

بری فوج کے سربراہ کی مستونگ میں کامیاب کارروائی پر خفیہ اداروں اورسیکیورٹی فورسز کو مبارکباد
08 جون 2017 (15:45)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ، خفیہ اداروں اور فورسز کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کامیاب کارروائی کرنے پر سراہا ہے۔

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز نے اس مہینے کے شروع میں تین روزہ کارروائی کے دوران خودکش حملہ آوروں سمیت بارہ خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
کارروائی سے بلوچستان میں داعش کی بلواسطہ یا بلاواسطہ منظم بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔
کارروائی میں سیکورٹی فورسز کے دو افسروں سمیت پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
فورسز نے ایک غار میں قائم دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری کو تباہ کر دیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔