قطر کے سفیر مشال بن حماد الثانی نے کہاہے کہ ان کے ملک کو سعودی عرب اور دوسرے ملکوں کی طرف سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کیلئے امریکہ کی مدد کی ضرورت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی قطر اور عرب ملکوں کے درمیان سفارتی بحران کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش
08 جون 2017 (15:41)
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان سفارتی بحران کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے ثالثی کی پیشکش قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

ادھر امریکہ کے لئے قطر کے سفیر مشال بن حماد الثانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ملک کو سعودی عرب اور دوسرے ملکوں کی طرف سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کے لئے امریکہ کی مدد کی ضرورت ہے۔