قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے۔

ادبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاکستان اکادمی ادبیات کے نئے دفاترقائم کئے جائینگے: عرفان صدیقی
08 جون 2017 (15:24)
0

قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ ملک میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاکستان اکادمی ادبیات کے نئے دفاترقائم کئے جائیں گے۔
آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت ، خیبرایجنسی ، اندرون سندھ کے ضلع دادو اورمظفرآباد آزادکشمیر میں چار دفاتر قائم کئے جائیں گے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ اس مقصد کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی دفاتر سے قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی