دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تنازع چاہتا ہے۔

بھارت کی ہٹ دھرمی خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے:پاکستان
08 جون 2017 (14:52)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے ۔آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تنازعہ چاہتا ہے ۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتا تاہم ہماری مسلح افواج بھارت کی طرف سے بلااشتعال کسی بھی خلاف ورزی کا موثر طور پر جواب دیں گی۔