مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے نوگام میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا
08 جون 2017 (13:52)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں ایک فوجی کارروائی کے دوران مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔
بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کارروائی کے دوران ایک فوجی بھی ہلاک ہو گیا۔

ادھر ،طالب علم عادل فاروق ماگرے کی شہادت کے واقعے کے خلاف آج شوپیاں میں مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔قصبے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں۔