وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ عوام ان عناصر کو مسترد کر دیا ہے جو محض جھوٹے الزامات لگارہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے سخت محنت کررہی ہے:شہباز شریف
08 جون 2017 (13:33)
0

 پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے سخت محنت کررہی ہے ۔آج لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے مخالفین تیزی سے ترقی کے عمل اور موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام ان عناصر کو مسترد کر دیا ہے جو محض جھوٹے الزامات لگارہے ہیں۔