وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں جو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے دوسری بار پیش ہوں گے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت
08 جون 2017 (13:24)
0

پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آج پھر جوڈیشل اکیڈمی میں اپنی سماعت شروع کی ۔وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں جو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے دوسری بار پیش ہوں گے۔

آج اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم کے صاحبزادوں نے عدالتی احکامات کا احترام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسین نواز اور حسن نواز تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔