سربراہ اجلاس میں پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بن جائے گا۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے قازخستان پہنچ گئے
08 جون 2017 (12:01)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کی سٹیٹ کونسل کے سربراہوں کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے قازخستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے  ۔ اجلاس آج شروع ہورہاہے۔ سربراہ اجلاس میں پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بن جائے گا۔پاکستان کو رکنیت دینے کا فیصلہ 2015 میں روس کے شہر اوفا میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں اجلاس میں کیاگیا تھا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اجلاس میں شریک دوسرے رہنمائوں سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر تجارت خرم دستگیر اور پٹرولیم کے وزیر مملکت جام کمال خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے علاوہ قازخستان انٹر نیشنل ایکسپو2017 کی میزبانی بھی کررہا ہے جس میں پاکستان سمیت سو سے زیادہ ممالک شرکت کررہے ہیں ، وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر سربراہان مملکت کے ہمراہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔