قطر اور ہمسایہ عرب ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع کے حل کیلئے کوششیں جاری
08 جون 2017 (10:48)
0

قطر اور اس کے ہمسایہ عرب ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع کے حل کیلئے مختلف ملکوں اور ان کے رہنمائوں کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحا میں بات چیت کی جس کا مقصد خلیج میں سفارتی کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی اور قطر کی ا س کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ سفارتی کشیدگی حل کرنے کیلئے امریکہ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کی۔