اسلامی تعاون تنظیم کا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور
08 جون 2017 (10:23)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسفAl othaimeen نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زوردیا ہے۔

وہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے رکن ملکوں کے طلباء کو ایک سو وظائف دینے پر پاکستان کی تعریف کی۔