پاکستان پرامن افغانستان کا خواہاں ہے:اعزاز
08 جون 2017 (09:29)
0

پاکستان پرامن مستحکم ، خوشحال اورخودمختار افغانستان کا خواہاں ہے ۔

یہ بات امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمدچوہدری نے واشنگٹن میں ایک مباحثے میں شرکت کے دوران کہی ۔
سفیر نے اس بات پر زوردیا کہ پاکستان اورامریکہ دونوں کیلئے افغانستان میں قیام امن کیلئے مل کر کام کرنے کا موقع موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں قیام امن کے ہدف کے حصول میں پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کسی بھی تناظر میں قابل قبول نہیں ہے۔
اعزاز چوہدری نے یقین دلایا کہ پاکستان کی خطے میں قیام امن کی کوششیں افغان قیادت کے الزامات سے متاثر نہیں ہوں گی۔