File Photo

حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوا ہے:احسن
08 جون 2017 (08:11)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران لاکھوں سیاح پاکستان آئے جس کا مطلب ہے کہ ملک کی سلامتی کی صورتحال میں مجموعی طورپر بہتری آئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک توانائی، بنیادی ڈھانچے اور دوسرے شعبوں میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔