File Photo

وزیراعظم نوازشریف کی ایمانیول میکخواں کو فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکبا د
08 جون 2017 (08:08)
0

وزیراعظم نوازشریف نے فرانس کے صدر ایمانیول جین مائیکل فریڈرک میکخواں کو ٹیلیفون کیا اور انہیں جمہوریہ فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکبا د دی۔

وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فرانس کے صدر نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدے کی توثیق کرنے پرحکومت پاکستان کی تعریف کی۔