امریکہ نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
08 جون 2017 (07:53)
0

امریکہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ تعریف امریکہ کے سینیٹرLindsey گراہم نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری سے واشنگٹن میں باتیں کرتے ہوئے کی۔
اعزاز چوہدری نے انہیں پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کامیاب اور موثر مہم اور شاندار معاشی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔