شمالی کوریا کے کروز میزائل کے مختلف تجربے
08 جون 2017 (07:47)
0

جمعرات کی صبح شمالی کوریا نے اپنے مشرقی سمندر میں مختصر فاصلے تک زمین سے بحری جہاز کو مار کرنے والے کروز میزائل کے مختلف تجربے کئے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ میزائل ساحلی شہرWonsan سے فائر کئے گئے جنہوں نے دو سو کلو میٹر تک سفر کیا۔
ادھر جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ ماحول پر متنازعہ امریکی میزائل شکن دفاعی نظام کے اثرات کا جائزہ مکمل کرنے تک اس دفاعی نظام کے باقی حصوں کو تنصیب نہیں کرے گا۔