File Photo

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان
08 جون 2017 (07:40)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج ملتان،ساہیوال،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، لاہور، سرگودھا اورفیصل آباد ڈویژنوں اورکشمیر میں بیشتر مقامات جبکہ ژوب،مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی گوجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تاہم ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباداور لاہور چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی تیس
پشاور چھبیس
کوئٹہ بائیس
گلگت تیرہ
مری پندرہ
مظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ