File Photo

مریم اورنگزیب کاپاکستان کے اعتدال پسند تشخص کو اجاگرکرنے کیلئے سوشل میڈیا کے موثر استعمال پر زور
08 جون 2017 (06:54)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کے جمہوری اوراعتدال پسند تشخص کوعالمی سطح پر اجاگرکرنے کیلئے سوشل میڈیا کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے وزارت اطلاعات کے تمام ذیلی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا کا بہترین استعمال کرنے کیلئے مربوط طریقے سے کام کریں جو حالیہ دور کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا ونگز کی تنظیم نو اسے جدید دور کے ڈیجیٹل میڈیا کے رجحانات کے مطابق بنانے کیلئے ضروری ہے۔