پاکستان کی طرف سے حسن علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

08 جون 2017 (06:26)
0

رات برمنگھم میں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انیس رنز سے ہرا دیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوررز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 219 رن بنائے۔
جواب میں پاکستان نے 27 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر119 رن بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا بعد میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قراردیا گیا۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا انہوںنے تین وکٹیں حاصل کیں۔