مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔

file photo

وانی کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیرکو نئی زندگی ملی،سرتاج
08 جولائی 2017 (22:08)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کو نئی زندگی ملی ہے۔
برہان وانی کے یوم شہادت پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب تنازعات جن میں کشمیر سب سے اہم ہے صرف جامع اور بامقصد مذاکرات سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔