ادکامی ادبیات مصنفین کیلئے تربیتی ورکشاپ منعقد کرے گی
08 جولائی 2017 (21:47)
0

پاکستان اکادمی ادبیات اسلام آباد میں اکادمی کے کانفرنس ہال میں منگل سے جمعرات کے دوران ابھرتے ہوئے مصنفین کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کرے گا۔
اکادمی ادبیات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی ورکشاپ ان مصنفین کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کا ذریعہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ ہوگی جس میں ملک کے مختلف حصوں سے ادبی شخصیات حصہ لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے ڈرامے اور افسانے کے بارے میں تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسری ورکشاپ اگلے ماہ کی پچیس سے ستائیس تاریخ تک منعقد کی جائے گی۔
نوجوان مصنف اپنی رجسٹریشن کیلئے فون نمبر 051-9269717 یا موبائل نمبر0333-5685844 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
اس کے علاقہ وہ ای میل ایڈریسhasan_shah22968@yahoo.com پر بھی اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔