دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے آزاد کشمیر کے عوام کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائیوں کیلئے آواز اٹھانے سے روکا نہیں جاسکتا۔

صدر،وزیراعظم کی بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کی مذمت
08 جولائی 2017 (21:45)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آج کنٹرول لائن پر عباس پور اور نکیال سیکٹروں میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹال کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے آزاد کشمیر کے عوام کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائیوں کیلئے آواز اٹھانے سے روکا نہیں جاسکتا۔
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے پونچھ اور کوٹلی کے اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو کنٹرول لائن پر رہنے والے شہریوں کا کا تحفظ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔