سیریز 2-2سے برابر۔

زمبابوے نے سری لنکا کو 4وکٹوں سے شکست دے دی
08 جولائی 2017 (20:27)
0

زمبابوے نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت 4وکٹوں سے شکست دیدی۔
پانچ میچوں کی سیریز 2ـ2سے برابر ہو گئی۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹو ںکے نقصان پر50 اوورز میں 300رنز بنائے۔
تاہم بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ کو 31اوورز تک محدود کرتے ہوئے ٹارگٹ 219رنز کر دیا گیا۔
زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر 29.2اوورز میںحاصل کر لیا۔
کریگ اروائن 69رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔