خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کو جی آئی ٹی کی تشکیل پر تحفظات ہیں۔

 جے آئی ٹی کی یکطرفہ اور جھوٹی رپورٹ مسترد کر دیں گے، آصف
08 جولائی 2017 (20:04)
0

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر قطری شہزادے کا بیان تفتیش کا حصہ نہ بنایا گیا تو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی یکطرفہ اور جھوٹی رپورٹ کو مسترد کردیں گے۔
وہ ہفتہ کی شام اسلام آباد میں ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے سوالات اور ان سوالات کے جوابات کے بارے میں بتایا جائے۔
وزیردفاع نے عمران خان کے خلاف ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا جنہوں نے لوگوں کے عطیہ کی رقم سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی۔
پیٹرولیم اور قدرتی وسیلوں کے وزیرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون احتساب سے بھاگ نہیں رہی تاہم ٹھوس بنیادوں پو احتساب کیا جائے۔
ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کو جی آئی ٹی کی تشکیل پر تحفظات ہیں کیونکہ اس کے دواراکین کے عزائم پاکستان مسلم لیگ نون کے خلاف ہیں۔
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے ہاتھوں شکست کھانے والی سیاسی قوتیں الزام تراشی کی سیاست کررہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں سیاسی عزم استحکام سے معاشی بدحالی پیدا ہوگی۔