پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ کشمیر پر ٹھوس بات چیت کے بغیر مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتے۔

کشمیریوں کی خواہشات کے منافی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل دیر پا ثابت نہیں ہوگا، عبدالباسط
08 جولائی 2017 (19:26)
0

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا جموں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے منافی کوئی حل دیر پا ثابت نہیں ہوگا۔

عبدالباسط نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں بلا تعطل مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا موقف انتہائی واضح ہے کہ ہم کشمیر پر ٹھوس بات چیت کے بغیر مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا کہ دو لاکھ سے زائد کشمیریوں نے برہان وانی کے جنازے میں شرکت کی کیونکہ ان کے نزدیک وہ ایک مثالی شہید ہے۔