جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز کی ملاقات۔

 پاکستان کھیلوں سے محبت کرنیوالا امن پسند ملک ہے،آرمی چیف
08 جولائی 2017 (18:59)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا امن پسند ملک ہے۔
وہ رونالڈینو ، رائن گگز ، رابرٹ پیریز، نکلولس اینلکا ، جارج بواٹینگ، ڈیوڈ جیمز اور لیوس باؤ مورٹی سمیت دورے پر آئے فٹ بال کے عالمی کھلاڑیوں کے وفد سے باتیں کررہے تھے جس سے نے آج راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ کھیل امن کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستانی خصوصاً نوجوان کھلاڑی ان کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوں۔
کھلاڑیوں نے ان کے دورے کا اہتمام اور تعاون کرنے پر بری فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس دورے سے لطف اندوز ہوں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پاک فوج کے ساتھ مل کر دورے کا اہتمام کرنے اور امن اور کھیل کو فروغ دینے پر لیژر لیگ کا شکریہ ادا کیا۔