نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں قابل مذمت ہیں۔

دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت
08 جولائی 2017 (17:40)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
انہوں نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں قابل مذمت ہیں اور اس سلسلے میں تمام شکایات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ اس مسئلے کو موثر طور پر حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور تمام بین الاقوامی تنظیموں سے رابطے میں ہیں تاکہ ان کی توجہ مقبوضہ وادی میں انتہائی سنجیدہ صورتحال کی جانب مبذول کرائی جاسکے۔