نوازشریف نے کہا کہ بھارت بزور طاقت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔

file photo

برہان وانی کی شہادت نے جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی،وزیراعظم
08 جولائی 2017 (17:29)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔
انہوں نے آج کشمیری مجاہد مظفر وانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برہان وانی نے اپنی جان کی قربانی دے کر جدوجہد آزاد ی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ کشمیری عوام اپنی جدوجہد  کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ثابت قدم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے اس مسئلے کو بین الاقوامی فورموں تک اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وانی کی شہادت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں نے مکمل طور پر بھارتی قبضے کو مسترد کردیا ہے۔
نوازشریف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا اور بھارت پر زور دیا کہ کشمیر کے حق خودارادیت کو تسلیم کرے۔