مقبوضہ وادی میں کرفیو اور دوسری سخت پابندیاں عائد، موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل۔

برہان وانی کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش
08 جولائی 2017 (17:20)
0

مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کے ممتاز حریت پسند نوجوان برہان مظفروانی کی پہلی برسی کے موقع پر سخت کرفیو کے باوجود آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔
برہان وانی کو بھارتی فوج نے ان کے دو ساتھیوں سمیت گزشتہ سال ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی کی برسی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائی جا رہی ہے کہ آزادی کشمیر کی جدوجہد کی کامیابی تک شہداء کے مشن جاری رکھا جائیگا۔
ادھر ، مقبوضہ وادی میں کرفیو اور دوسری سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور بیس ہزار اضافی فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔
مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت نے برسی کے موقع پر ایک ہفتے کے مظاہروں کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔