file photo

حکومت نے پاکستان بیت المال کیلئے چھ ارب روپے مختص کئے:عابد وحید
08 جولائی 2017 (15:32)
0

پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان بیت المال کے لئے چھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

ہفتہ کے روز پشاور میں وویمن ڈیویلپمنٹ اینڈ Empowerment سینٹر میں کمپیوٹر سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال نے ملک بھر میں خواتین کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد مراکز قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز میں خواتین کو کشیدہ کاری ، بیوٹیشن اور کمپیوٹر کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ عزت کے ساتھ اپنا روزگار کما سکیں۔