او ایف آئی ڈی فاٹا کی ترقی کیلئے 5 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرنے پر متفق
08 جولائی 2017 (15:15)
0

تیل برآمد اور درآمد کرنے والے ملکوں کے عالمی ترقیاتی فنڈ نے فاٹا کی ترقی کیلئے پانچ کروڑ ڈالر کا آسان قرضہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

فاٹا سیکریٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ رقم قبائلی علاقوں میں وفاقی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے تعمیر نو اور بحالی کے پروگرام کے لئے استعمال کی جائے گی۔
پروگرام کے تحت قبائلی پٹی میں تعلیم ، صحت ، آبپاشی ، پانی کی فراہمی اور صفائی کی سہولتیں بہتر کی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پروگرام سے قبائلی علاقوں کے بیس لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔