file photo

ایدھی جیسی شخصیات پوری انسانیت کیلئے اثاثہ ہیں:وزیراعظم
08 جولائی 2017 (14:17)
0

وزیراعظم نواز شریف نے عبدالستار ایدھی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایدھی جیسی شخصیات نہ صرف ملک بلکہ پوری انسانیت کے لئے ایک اثاثہ ہیں۔

مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے کسی نسل ، عقیدے اور رنگ کی تفریق کے بغیر اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کر دی۔
نوازشریف نے کہا کہ ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں اور انسانیت کی خدمت کریں۔