سی پیک سے متعلق توانائی منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا:صدر
08 جولائی 2017 (14:13)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق توانائی کے منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ملک کی طویل مدتی ترقی اور استحکام کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں سائنس وٹیکنالوجی کے بارے میں چین کے وزیر Wan Gang سے باتیں کر رہے تھے۔

صدر نے کہا کہ سائنسی علم اور ٹیکنالوجی سی پیک منصوبوں میں بہتری لائے گا اور پاکستان ملکی طور پر خام مال کی تیاری اور تیارشدہ مصنوعات کو مزید بہتربنانے کیلئے اس علم سے مستفید ہونے کا خواہش مند ہے۔
صدر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اقتصادی تعاون کی بہترین مثال ہے۔ اس موقع پر چینی وزیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت منتخب شعبوں میں مل کر کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔