file photo

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ
08 جولائی 2017 (12:22)
0

پاکستان نے کنٹرول لائن پر چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ہفتہ کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔اس بات پر زور دیا گیا کہ شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور یہ اقدام انسانیت اور انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی سے متعلق قوانین کے خلاف ہے۔
بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اور کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھے۔ اس سے پہلے آج صبح چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھاری توپوں کو خاموش کرادیا۔