file photo

یمن میں گزشتہ چھ مہینوں کے دوران 21 صحافی ہلاک
08 جولائی 2017 (12:12)
0

یمن میں گزشتہ چھ مہینوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے صحافیوں پر حملوں کے دوران کم از کم اکیس صحافی ہلاک جبکہ اٹھارہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

یمن میں صحافیوں کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چھ ماہ کے دوران صحافیوں کے خلاف ایک سو تیس حملے کئے گئے ، اسکے مقابلے میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران سو حملے کئے گئے تھے۔