file photo

سی پیک سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے: رانا تنویر
08 جولائی 2017 (12:09)
0

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پاک چین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ، انہوں نے اس اعتما دکا اظہار کیا کہ سی پیک سے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے ملک میں سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کوششوں کے سلسلے میں تحقیقی سرگرمیوں کے لئے بجٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔