برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
08 جولائی 2017 (11:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کے ممتاز حریت پسند نوجوان برہان مظفروانی کی پہلی برسی کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی کی برسی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائی جا رہی ہے کہ آزادی کشمیر کی جدوجہد کی کامیابی تک شہداء کے مشن جاری رکھا جائیگا۔
آج کی ہڑتال ایک ہفتہ طویل جاری رہنے والے مظاہروں کا حصہ ہے جس کی اپیل سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی۔
ادھر ، مقبوضہ وادی میں کرفیو اور دوسری سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور پیدل چلنے والے افراد اور گاڑیوں کی آمدورفت کی نگرانی کیلئے بیس ہزار اضافی فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔
برہان وانی کے آبائی علاقے ترال کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند ہیں اور لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ احتجاجی ریلیوں میں شریک ہونے کے لئے اپنے گھروں سے مت نکلیں۔