file photo

یونیسکو نے پنجاب حکومت کے موقف کی توثیق کی ہے:مشہود
08 جولائی 2017 (11:23)
0

سکول ایجوکیشن کے بارے میں پنجاب کے وزیر رانا مشہود احمد نے کہا کہ یونیسکو نے لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے زیر تعمیر ٹریک کے حوالے سے پنجاب حکومت کے موقف کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے یہ بات پولینڈ میں منعقدہ عالمی ورثہ کانفرنس میں شرکت کے بعد کہی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی ماہرین نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبے سے لاہور کا ثقافتی ورثہ متاثر نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے لاہور میں زیر تعمیر اورنج لائن میٹرو ٹرین سے متعلق یونیسکو سیکریٹریٹ میں اپنا موقف پیش کیا تھا اور یہی موقف پولینڈ میں عالمی ورثہ کانفرنس کے شرکاء کے سامنے پیش کیا گیا۔