file photo

آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
08 جولائی 2017 (11:15)
0

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے اسلام آباد کے نمائندے کو بتایا کہ اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں پیر سے جمعرات تک موسلادھار بارش جبکہ خیبرپختونخواء میں منگل سے بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ جمعے سے اتوار تک سندھ اور بلوچستان میں بھی رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جس کے باعث برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گر سکتے ہیں۔