file photo

قطرنے دہشتگردی کی پشت پناہی کے الزام کو مسترد کر دیا
08 جولائی 2017 (08:17)
0

قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیاہے کہ وہ دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔
سرکاری خبرایجنسی نے وزارت خارجہ کے اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق قطر کا موقف بہت واضح ہے اور وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ ان تمام مطالبات پرغور اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے جن سے اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہ ہوتی ہو۔
ادھر برطانوی وزیر خارجہ Boris Johnson خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔
لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہاگیا کہ بورس جانسن کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے لئے قطر اور کویت کا بھی دورہ کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ Rex Tillerson اپنی کوششوں کے سلسلے میں پیر کو کویت پہنچیں گے۔