امریکہ، روس، برطانیہ، چین، فرانس، بھارت، پاکستان، شمالی کوریا اوراسرائیل سمیت تمام ایٹمی طاقت رکھنے والے ملکوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

file photo

اقوام متحدہ میں120ممالک کا ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر اتفاق
08 جولائی 2017 (08:11)
0

اقوام متحدہ میں 120 سے زیادہ ملکوں نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر پچاس ملکوں کی توثیق کے بعد نوے روز میں عملدرآمد ہوگا۔
معاہدے کی حمایت میں122 اور مخالفت میں ایک ووٹ دیا گیا ایک رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
امریکہ، روس، برطانیہ، چین، فرانس، بھارت، پاکستان، شمالی کوریا اوراسرائیل سمیت تمام ایٹمی طاقت رکھنے والے ملکوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔