file photo

شہید برہان وانی کشمیری نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے:صدر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
08 جولائی 2017 (07:52)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان نے شہید کشمیری حریت پسند برہان مظفر وانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ان کے پہلے یوم شہادت پر اپنے الگ الگ پیغاما ت میں سردار مسعود خان او ر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ شہید برہان وانی کشمیری نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی میں برہان وانی نے جو کردار ادا کیا ہے وہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا۔