عبد الستار ایدھی کی پہلی برسی
08 جولائی 2017 (07:45)
0

دکھی انسانیت کے مسیحا اور مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی ہفتہ کے روز منائی گئی۔
وہ1928 میں بھارت کے صوبہ گجرات کے علاقے Bantva میں پیدا ہوئے بعد میں وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے غریبوں کے مفت علاج کے لئے ایک ڈسپنسری قائم کی ۔
انہوں نے بعد میں اپنی اہلیہ بلقیس ایدھی کی مدد سے خیراتی سرگرمیوں کو توسیع دی ۔
اپنی زندگی کے دوران انہوں نے مخیر حضرات کے تعاون اور نجی عطیات کے ایک ہزار آٹھ سو ایمبو لینسوں کے نیٹ ور ک کے قیام سمیت ایدھی فائونڈیشن کو وسعت دی۔
اپنے انتقال کے وقت عبدالستار ایدھی تقریباً بیس ہزار بچوں کے والدین یا سرپرست کے طورپر رجسٹرڈ تھے۔
عبدالستار ایدھی کو کئی مرتبہ نوبل امن انعام کیلئے نامزد کیاگیا انہوں نے گاندھی امن ایوارڈ اور یونیسکو مدن جیت سنگھ پرائز سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کئے۔