file photo

امریکہ، سفری پابندیوں سے متعلق ایک اپیل کورٹ کی جانب سے ریاست ہوائی کی درخواست مسترد
08 جولائی 2017 (07:05)
0

امریکہ کی ایک اپیل کورٹ نے ریاست ہوائی کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے کہ چھ مسلمان اکثریت کے ملکوں کے باشندوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عارضی سفری پابندی کو روکنے کیلئے ہنگامی حکم جاری کیا جائے۔
سان فرانسکو میںامریکہ کی اپیلوں کی 9 ویں سرکٹ کورٹ نے کہا کہ ریاست ہوائی کی درخواست پر کارروائی اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔