file photo

کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی پروگرام ،اس سال 75 پاکستانی طلباء امریکہ جائیں گے
08 جولائی 2017 (06:59)
0

کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی پروگرام کے تحت اس سال 75 پاکستانی طلباء امریکہ جائیں گے۔
امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں کامیاب طلباء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تعلیمی اور پیشہ وارانہ تبادلے کے پروگرام کے تحت ہر سال ایک ہزار طلبا امریکہ بھیجے جارہے ہیں۔