انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت سے باعزت روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔

تمام صوبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے مراکز قائم کئے جارہے ہیں:انوشہ
08 جولائی 2017 (06:49)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معیاری اور پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔
اسلام آباد میں ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے مراکز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ نوجوانوں کوجدید خطوط پر کاروباری سہولیات کی فراہمی میں مدد دی جاسکے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت سے انہیں عالمی منڈی میں باعزت روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔